ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8-1فیصد ہوا ؛ وفاقی ادارہ شماریات

ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 8-1فیصد ہوا ؛ وفاقی ادارہ شماریات

 اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر 79.6 فیصد، پیاز 43.6 اورمرغی 20.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.8فیصد جب کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 79.6 فیصد، پیاز کی قیمت میں 43.6 فیصد جب کہ چکن کی قیمت میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا۔آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پھلوں کے ریٹ میں 7.2 فیصد، آلو کے ریٹ میں 6.8 فیصد، چینی کی قیمت میں 5.3 فیصداضافہ ہوا۔

مزید : کامرس