الطاف حسین کی تقریر کا مقصد تھا کہ جب انہیں انصاف نہیں ملے گا تو وہ کہاں جائیں گے : خالد مقبول صدیقی

الطاف حسین کی تقریر کا مقصد تھا کہ جب انہیں انصاف نہیں ملے گا تو وہ کہاں جائیں ...
الطاف حسین کی تقریر کا مقصد تھا کہ جب انہیں انصاف نہیں ملے گا تو وہ کہاں جائیں گے : خالد مقبول صدیقی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ان کی تقریر کا مقصد تھا کہ انہیں کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا تو وہ کہاں جائیں ۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی اور انہیں انصاف نہیں ملا ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں دراصل انصاف مانگنے کے لیے بات کی تھی جسے غلط رنگ دے دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین تمام اداروں کی عزت کرتے ہیں اور انہیں ایم کیو ایم سے جدا نہیں کیا جا سکتا ۔

مزید : کراچی