کوئی بھی انڈسٹری میں امیتابھ جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا ، ابھیشک بچن

کوئی بھی انڈسٹری میں امیتابھ جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا ، ابھیشک بچن
 کوئی بھی انڈسٹری میں امیتابھ جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا ، ابھیشک بچن

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی ان کے والد اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتابھ نے دیوار ، زنجیر ، شعلے اور ان جیسی متعدد بلاک لیسٹر فلمیں کیں اور میں نے کبھی نہیں سوچا کہ انڈسٹری میں ان جیسا مقام حاصل کر سکوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ صرف نہیں بلکہ کوئی بھی ان جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ امیتابھ بچن سوچ کی طرح ہیں جس کی روشنی سے ہم جیسے بہت سارے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے اور انڈسٹری میں موجودہ مقام پر ہونے کے باؤجود امیتابھ اپنے اندرکے ٹیلنٹ کونکھارنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔

مزید : کلچر