ڈرامہ سیریل’’ میرا نام یوسف ہے‘‘ کامیابی کے ساتھ آن ائیر

ڈرامہ سیریل’’ میرا نام یوسف ہے‘‘ کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمران عباس اور مایا علی کی نئی ڈرامہ سیریل’’ میرا نام یوسف ہے‘‘ ان دنوں کامیابی کے ساتھ اے پلس سے آن ائیر ہے ۔اس میگا پراجیکٹ کی کہانی گلوکار یوسف اور زلیخہ کے گرد گھومتی ہے۔یوسف ٹرین میں سفر کے دوران زلیخہ پر پڑھنے والی پہلی جھلک میں ہی اس پر دل ہار بیٹھتا ہے اور ہر وقت اس کے خیالوں میں کھویا رہتا ہے لیکن اسے زلیخہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ زلیخہ ایک اچھے خاندان کی بیٹی ہے لیکن اس کے ماں باپ لالچ اور خود غرضی میں اسے اس کے دونوں کزنز میں کسی ایک سے شادی کرنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ ان کی جائداد اور معاشرتی حیثیت کا فائدہ اٹھاسکیں۔ زلیخہ اپنے ماں باپ کے آگے مجبور ہوتی ہے اور ان کے فیصلے کے سامنے سر نہیں اٹھاتی لیکن کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اس کی ملاقات یوسف سے ہوتی ہے۔ یوسف پہلے ہی زلیخہ کی یادوں کے سہارے جی رہا ہوتا ہے اور اس ملاقات میں زلیخہ بھی یوسف پر دل ہار بیٹھتی ہے۔ زلیخہ کو اس بات کا احساس بہت پریشان کرتا ہے کہ اس کی شادی طے ہوچکی ہے لیکن وہ یوسف کے خیالات کو اپنے دل و دماغ سے نکال نہیں پاتی۔ کیا قسمت ان سچے پیار کرنے والے ان اجنیوں کو ملا دے گی یا زلیخہ اپنے والدین کی لالچ اور خود غرضی کے آگے ہتھیار پھینک دے گی؟جاننے کے لئے دیکھئے ڈرامہ سیریل’’ میرا نام یوسف ہے‘‘۔خلیل الرحمان قمرکی تحریر کردہ اس ڈرامہ سیریل کومہرین جبارنے ڈائریکٹ کیا ہے۔سعدیہ جبار اور الفا پروڈکشن کی پیشکش کے نمایاں فنکاروں میں عمران عباس،مایا علی ،بہروز سبزواری‘ حنا بیات‘ وسیم عباس‘ منشا پاشا‘ تقی احمد اور فیضان شیخ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -