لگتا ہی نہیں کہ کبھی فلموں سے دور رہی ہوں ، ایشوریارائے

لگتا ہی نہیں کہ کبھی فلموں سے دور رہی ہوں ، ایشوریارائے
 لگتا ہی نہیں کہ کبھی فلموں سے دور رہی ہوں ، ایشوریارائے

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ دیوا ایشوریارائے نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کبھی فلموں سے دور ہوئی نہیں ۔ ایشوریارائے جو کہ ایک طویل برک کے بعد اب فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریک کے بعد ایک بار پھر کیمرے کا سامنا کرنا اچھا لگا ہے جبکہ سنجے پھنسالی کے ساتھ کام کا بھی اپنا ہی مزہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تمام کاسٹ عرفان ، شبانہ جی ، چندان ، جنگو اور دیگر بہت ہی کوآپریٹو رہے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دہلی آنا اور انڈسٹری کے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کر کے بہت سکون محسوس کیا ہے ۔

مزید : کلچر