اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ہوم پروڈکشن ’’قصہ کرسی کا‘‘کی ریکارڈنگ جاری

اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ہوم پروڈکشن ’’قصہ کرسی کا‘‘کی ریکارڈنگ ...

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ہوم پروڈکشن ڈرامہ سیریل’’قصہ کرسی کا‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں رابی پیرزادہ بھی ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں شامل خان اور عابد کشمیری شامل ہیں۔اداکارہ و گلوکارہ کی ہوم پروڈکشن ’’قصہ کرسی کا‘‘کی ڈائریکشن کے فرائض خواجہ نجم الحسن انجام دے رہے ہیں۔ڈرامہ میں اپنے کردار کے حوالے سے شامل خان کا کہنا ہے کہ میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے میں اس ڈرامہ میں کام کرکے خوب انجوائے کررہا ہوں ایک سوال کے جواب میں شامل خان نے بتایا کہ میرے پرستار مجھے اس رول میں بہت پسند کریں گے اور اس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مزید : کلچر