اورنج لائن منصوبہ کے متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کی جائے گی ،خواجہ حسان

اورنج لائن منصوبہ کے متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کی جائے گی ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کے متاثرین کے تحفظات دورکرنے کے لیے متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کی جائے گی وائس چئیرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد احسان کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین ایل ڈی اے کی زیرنگرانی 90 شاہراہ قائداعظم پرایک اہم اجلاس ہواجس میں صوبائی رکن اسمبلی ملک سیف الملوک میاں مرغوب اور احمد وحید لیگی رہنما سید توصیف شاہ ،وسیم تارڑ ،ڈاکٹر بھی علی ایاز صادق اور چیف انجیئنرایل ڈی اے اسرار نصیر سعید شریک ہوئے خواجہ احسا ن کاکہناتھا کہ اورئج لائن منصوبہ پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے نیچے آنے والی زمین کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کیمطابق ادائیگی کی جائے گی ۔خواجہ احمد حسان کی زیرصدارت اورئج لائن منصوبے کے متاثرین کے تحفظات دورکرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں خواجہ احسان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اورئج منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے سکہ میں انقلاب برپا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1