جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں شلجم سے مٹی بھی نہیں جھاڑی، میاں جمیل

جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں شلجم سے مٹی بھی نہیں جھاڑی، میاں جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں شلجم سے مٹی بھی نہیں جھاڑی، کمیشن کی رپورٹ دراصل عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی توثیق ہے ،ایک بیا ن میں انہوں نے کہاعمران خان نے جوڈیشل کمیشن بنوا کر سنگین سیاسی غلطی کی ،جہاں چو راور چوکیدار آپس میں ملے ہوئے ہوں وہاں انصاف کی توقع رکھنا فضول ہے، عوام کی اکثریت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے، موجودہ حکمران چھانگا مانگا سیاست کے ماسٹر ہیں جو بریف کیس کو پہیئے لگاکر مقابلے میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں،انہوں نے کہا موجودہ اسمبلیاں اڑھائی سالوں کے دوران عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کرسکیں،بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا سکھ چین چھین لیا ہے ،معاشی مشکلات سے دوچار لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں،اسمبلیوں میں موجود سیاستدان اپنے ذاتی مفادات کیلئے تو متحد ہیں مگر عام آدمی کوریلیف دینے پر انکی توجہ ہی نہیں،اب بھی موقع ہے کہ حکمران اور انکے حواری اپنا قبلہ درست کرلیں اگر عوام سڑکوں پر آگئے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوجائیگا۔