وطن دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتیں ہیں،صاحبزادہ مسعود سیالوی

وطن دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتیں ہیں،صاحبزادہ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنما صاحبزادہ مسعود سیالوی نے کہا ہے کہ وطن دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتیں ہیں پوری قوم ارض وطن کو دہشت کردی سے پاک کرنے کیلئے متحد ہو جائے ۔امریکہ بھارت اسرائیل دہشت گرد ملک ہیں ۔فوج اورعوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان خیر سیکریڑیٹ میں مختلف طلباء وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ مسعود سیالوی نے کہا وطن عزیز داخلی اور خارجی مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ملک بچانے کیلئے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ہمارے حکمران دب کر جبکہ بھارتی حکمران ڈٹ کر بات کرتے ہیں ۔بھارت مسلسل پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔حکمران بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل حق انقلاب نفاذ نظام مصطفیؑ ﷺ کی جہدوجہد تیز کردیں ۔کیونکہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1