ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیت حج سیمینار

ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیت حج سیمینار

لاہور (سٹی رپورٹر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کے شعبہ مذہبی اُمورنے حسب روایت امسال بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے، جو 8اور 9اگست کو صبح ساڑھے نو سے ایک بجے تک ڈیفنس آڈیٹوریم سیکٹرR فیز II ، ڈی ایچ اے لاہورمیں منعقد ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئر ظفر یاسین بابر صدارت کریں گے،جبکہ وزارتِ مذہبی اُمور کے مقرر برائے حجاج کرام مولانا ڈاکٹرحافظ عبدالواحد قریشی عازمین حج کو مناسک حج کے بارے میں عملی تربیت و رہنمائی مثلاً سامان کی خریداری، احرام اور اشیاء ضرورت، کرنسی، پاسپورٹ، شناختی کارڈ کا حصول ، احرام باندھنے سمیت دیگر تمام مراحل کے بارے میں رہنمائی دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1