ایل ڈبلیوایم سی کے زیرِ اہتمام ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ تک قائم ڈرین کی صفائی کے لیے ڈی سلٹنگ آپریشن

ایل ڈبلیوایم سی کے زیرِ اہتمام ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ تک قائم ڈرین کی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ تک قائم ڈرین کی صفائی کے لیے ایک روزہ ڈی سلٹنگ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ آپریشن میں 30 سے زائد ورکرز، منی ڈمپرز، لوڈرز اور ایکسویٹرز نے حصہ لیا۔ منیجر آپریشن محمد آصف جٹ ، اسسٹنٹ منیجر عمران اعظم اور زونل آفیسر سجاد بخاری نے عملے کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا جبکہ سینئر منیجر آپریشنز آصف اقبال نے ڈی سلٹنگ آپریشن کی نگرانی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1