توانائی بحران ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کالاباغ کے متبادل ڈیم بنائے جائیں ، خورشید شاہ

توانائی بحران ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کالاباغ کے متبادل ڈیم بنائے ...

 اسلام آباد(اے این این) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کالا باغ کے متبادل ڈیم بنائے جائیں،پیپلزپارٹی ملک میں ڈیمز بنانے کے ہرگز خلاف نہیں تاہم کالاباغ ڈیم متنازعہ ہے لہٰذا اس کی حمایت نہیں کر سکتے۔میڈیارپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی بجائے ملک میں متبادل اور مناسب مقامات موجود ہیں جہاں ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے توانائی کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور کوئی بھی اقدام جو فیڈریشن کو کمزور کرے ہرگز قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی توانائی کے بحران کے جلد از جلد خاتمے کی خواہاں ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید : علاقائی