الپوری ،شانگلہ اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

الپوری ،شانگلہ اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

الپوری(بیورورپورٹ)شانگلہ اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،موسم خوشگوار،مسلسل بارشوں سے کچی مکانات زمین بوس،مین اور لنکس روڈز پر سلائیڈنگ،بعض لنکس روڈز بنداور کئی مکانات کے دیواریں اور چھتیں گر گئی نقصانات کا اذالہ کرنے کا مطالبہ عوامی اور سماجی حلقے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مسلسل بارشوں سے کچی مکانات زمین بوس ہوگئی ہے کئی کی دیواریں اور چھتیں گر گئی اکثر مین اور لنکس روڈز پر سلائیڈنگ بعض لنکس روڈز بند پڑے ہیں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شانگلہ کے دو بڑے دریا لوی خوڑ اور خان خوڑ میں نیچلے درجے کا سیلاب شانگلہ کے سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومت خیبرپختونخوا سے نقصانات کا اذالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید : علاقائی