پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی رکنیت ختم کی جائے ،رحمان گل

پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی رکنیت ختم کی جائے ،رحمان گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی رکنیت کو ختم کیا جائے یہ لوگ باقاعدہ طور پر اپنے استعفٰی دیں چکے ہیں اور تقریبا چار ماہ تک اسمبلی سے غیر حاظر رہے ہیں تو آج ان کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہو سکتا وزیر اعظم پاکستان اور قومی اسمبلی ان ایم پی ایز کی رکنیت ختم کریں ۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی میڈیا سیل کے انچارج رحمن گل نے شبقدر میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز نے قومی اسمبلی سے باقاعدہ طور پر استغفٰی دیا تھا اور کئی مہینوں تک اسمبلی سے غیر حاظر رہے اور پاکستان کی آئین اور قانون اور اسمبلی کا مذاق اڑایا لہذا انکی رکنیت کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور قومی اسمبلی کے سپیکرآیاز صادق سے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جن ایم پی ایز نے قومی اسمبلی سے استغفی دیا ہے انکی رکنیت کو فوری طور پر ختم کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -