بٹ خیلہ میں 24گھنٹے طویل ترین بجلی کا بریک ڈاؤن ، تمام کاروبار ٹھپ

بٹ خیلہ میں 24گھنٹے طویل ترین بجلی کا بریک ڈاؤن ، تمام کاروبار ٹھپ

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤں 24اگھنٹوں سے بجلی غائب بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ عوام کوسخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق اتوارکے شام سے محکمہ واپڈوالوں نے بجلی کوبندکردیا ہے 24گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلای بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارٹھپ ہوکررہ گیا اورہزاروں نوجوان بے روزگارہوچکے ہیں جبکہ پانی کی شدیدقلت کی و جہ سے نمازیوں کوبھی سخت مشکلات کاسامناکرناپڑااورعلاقے کے باپرد ہ خواتین نے دوردورسے سروں پرپانی لانے پرمجبورجبکہ محکمہ واپڈاوالوں نے اپناراج قائم کردیا ہے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اوربریک ڈاؤں تودرکناربجلی کے ٹرانسفرمرجل جانے کے دوہفتے گزرنے کے باوجود مرمت نہیں ہوئی اورمتاثرہ لوگ روزانہ دفترکے چکرلگانے پرمجبورہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ وہ بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کے بریک ڈاؤن کانوٹس لیاجائے۔

مزید : علاقائی