باجوڑ ، شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرنے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ، 4زخمی

باجوڑ ، شدید بارشوں سے مکان کی چھت گرنے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ، 4زخمی

 باجوڑ(اے این این) شدید بارشوں کے باعث تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ٗ4زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول اسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔

مزید : علاقائی