کوٹ لکھپت ، پولیس کا شربت فروش پر نجی ٹارچرسیل میں وحشیانہ تشدد ، گھر کی دہلیز پر پھینک کر فرار

کوٹ لکھپت ، پولیس کا شربت فروش پر نجی ٹارچرسیل میں وحشیانہ تشدد ، گھر کی ...

لا ہور (کرا ئم سیل)کوٹ لکھپت انو یسٹی گیشن پولیس کا’’کارنا مہ‘‘ شر بت فرو ش کو ر یڑ ھی آ گے نہ کر نے پر نجی ٹا ر چر سیل میں لے گئے اور شد ید تشد دکانشا نہ بنا یا۔ حالت غیر ہونے پر گھر کی د ہلیز پر پھینک کر فرا ر ہوگئے۔ میڈ یا پر خبر چلنے کے بعد وزیر اعلی ٰ پنجا ب نے واقعہ کا نو ٹس لے لیا جس پر ایس پی ماڈ ل ٹاؤن نے پولیس اہلکا رو ں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقد مہ در ج کروا د یا۔ تفصیل کے مطا بق چو نگی امر سد ھو کا ر ہا ئشی محنت کش عبد الر شید مقامی علاقہ میں ر یڑ ھی پر شر بت لگا کر گز ر بسر کر تا تھا ۔3روز قبل کوٹ لکھپت انو یسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی گلزار ،کا نسٹیبل بشارت اور نعیم نے اسے ر یڑ ھی آ گے نہ کر نے پر نجی ٹار چر سیل منتقل کیا اور شد ید تشد د کا نشا نہ بنا یا اورحا لت غیر ہونے پر گھر کی د ہلیز پرپھینک کر فرا ر ہو گئے ۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد مذ کور ہ ملزمان نے عبد الر شید کو ڈرا نا شروع کیا اور بیٹے کومنشیات فرو شی کے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ر ہے ۔وز یر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف کے نو ٹس کے بعد پولیس حر کت میں آ گئی اور اے ایس آئی گلزار ،کا نسٹیبل بشارت اور نعیم کو معطل کردیا گیا۔ اوران کے خلاف مقد مہ در ج کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی