شا ہد رہ ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

شا ہد رہ ، 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

لاہور(کر ائم سیل) شا ہد رہ کے علاقے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ شا ہد رہ کے علاقے مقبر ہ جہا نگیر کے باہر پا رک میں 40 سالہ شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلا ع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت کی کوشش کی اور بعد ازاں ناکامی پر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے، اصل حقا ئق پو سٹما ر ٹم رپو رٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید : علاقائی