پولیس نے دو بھائیوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا

پولیس نے دو بھائیوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا

لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں پولیس نے دو بھائیوں کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔میرے بیٹے بے گنا ہ ہیں نشہ کر تے ہیں فروخت نہیں کرتے، والدہ کی تھانے کے باہر دُہائی۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک نالہ سے پو لیس نے دو بھائیوں ارشد اور شاہد کو منشیات فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔اس بارے میں ملزمان کی والدہ نسیم بی بی اور بھائی محمدارشاد نے رو زنامہ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ پولیس نے دونوں کو نا جائز گرفتار کیا ہے یہ نشہ کرتے ہیں فروخت نہیں کر تے ۔بہت عرصہ قبل دونوں منشیات فروخت کرتے تھے لیکن اب نہیں کرتے، پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی ہے، اعلیٰ حکام انصاف دلائیں۔پولیس کے مطابق دونوں ریکارڈ یافتہ ملزم ہیں۔

مزید : علاقائی