قلعہ گجر سنگھ ، نامعلوم نو جو ان کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

قلعہ گجر سنگھ ، نامعلوم نو جو ان کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

لاہور(کر ائم سیل)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے25سالہ نامعلوم نو جو ان کی لاش برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے لکشمی چو ک میں 25سالہ نو جو ان کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلا ع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت کی کوشش کی اور بعد ازاں ناکامی پر لاش کومردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے، اصل حقا ئق پو سٹما ر ٹم رپو رٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید : علاقائی