فیصل آباد‘آصف زرداری کی شرانگیز تقریر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

فیصل آباد‘آصف زرداری کی شرانگیز تقریر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے حکومت پاکستان اور فوج کے خلاف شرانگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لئے شاہد رفیق ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات سیال کی عدالت میں رٹ دائر کر دی ہے شاہد رفیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر پاکستان پی پی پی کے شریک چیئرمین نے 16جون کو الیکٹرانک میڈیا پر تقریر کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور فوج کے خلاف شرانگیز باتیں کیں حکومت پاکستان اور آرمی کے تقدس اور وقار کو پامال کرتے ہوئے عوام کو بغاوت پر اکسایا ہے عدالت نے دائر کردہ رٹ کی سماعت 11اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -