پولیس ملازمین کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

پولیس ملازمین کا گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیر آباد(نمائندہ خصوصی)آ دھی رات کے وقت پولیس کے شیرجوان دیواریں پھلا نگ اوردروازہ توڑکرمحنت کش کے گھرداخل ہوگئے،بچوں اورخواتین سمیت اہلخانہ کوتشددکانشانہ بنانے کے بعدبے گناہ 15سالہ نوجوان کوزبردستی اٹھا لے گئے،پولیس گردی کے خلاف درجنوں مردوخواتین کازبردست احتجاجی مظاہرہ ،واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی اورنوجوان کی بازیابی کامطا لبہ۔عید کی رات تھا نہ نواں کوٹ کی حدودمیں قتل کی ایک واردات سرزردہوئی تھی جس کا مقدمہ علی پورکے رہا ئشی محمداسلم ،محمداصغراورعثمان وغیرہ کے خلاف درج ہواتھا۔ دو روزقبل رات کی تاریکی میں تھا نہ نواں کوٹ پولیس کے اہلکارملزم عثمان کے ماموں کے گھرمحلہ نبی بخش جلاپورہ میں داخل ہوگئے اوراہلخانہ کوتشددکانشانہ بناتے ہوئے ملزمان کی بابت دریافت کرتے رہے جوکوئی سراغ نہ ملاتورنگ سازی کاکام کرنے والے محنت کش مہرجمشید کے بیٹے 15سالہ جنیدعلی کومارتے پیٹتے اپنے ساتھ لے گئے۔چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرنے اوربے گناہ نوجوان کوپکڑکرلے جانے کے خلاف درجنوں مردووخواتین شکیلہ بی بی،تبسم جاوید، محمد یونس، محمدلطیف،محمداسلم کھوکھر، سائیں مومن، محمد نواز، محمدعثمان، محمد آصف،ماجدسمیت دیگر نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف،آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا سمیت دیگراعلیٰ حکام سے واقعہ کانوٹس لیکرنوجوان کی بازیابی کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -