نارنگ:70بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑئے گئے ،لاکھوں کے جرمانے

نارنگ:70بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑئے گئے ،لاکھوں کے جرمانے

نارنگ منڈی (نامہ نگار)ایکسئن لیسکوتحصیل مریدکے عباس احمدورک اورایس ڈی اوزرضوا ن احمدفیاض حسین تالپوراورچوہدری شہبازکوروٹانہ پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم نے تحصیل مریدکے بھرمیں چھاپے مارکربا اثرشخصیات سمیت 70بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا اورلاکھوں روپے جرمانے کردیئے جبکہ ایکسئن عباس احمد ورک نے ایک واپڈاملازم خادم حسین کوبجلی چوری میں معاونت کرنے پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور تمام ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ کوئی ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث یامددگارپایاگیاتواسے بالکل معاف نہیں کیا جائے گااورملازمت سے فارغ کردیاجائے گاانہوں نے کہاکہ بجلی چو ر خواہ کتناہی بااثرہواس کیخلاف ہرصورت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی