سبزہ زار خاتون کی نومولود بیٹی کو اغوا کرنیوالا منہ بولا بھائی گرفتار ، بچی بازیاب

سبزہ زار خاتون کی نومولود بیٹی کو اغوا کرنیوالا منہ بولا بھائی گرفتار ، بچی ...
 سبزہ زار خاتون کی نومولود بیٹی کو اغوا کرنیوالا منہ بولا بھائی گرفتار ، بچی بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں منہ بولے بھائی نے خاتون کی ایک ماہ کی بیٹی کو اغوا کر لیا ،3دن گزرنے کے بعد خاتون تھانے پہنچ گئی ۔ایس ایچ او نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے نو مولود مغویہ کو 2گھنٹے میں باز یاب کر وا کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہ نو ر کی رہائشی سمیرا بی بی کی ایک ماہ کی بیٹی اذان کو اس کا منہ بو لابھائی سمیر زبردستی اغوا کرکے لے گیا جس کی تلاش میں سمیرا بی بی ماری ماری پھرتی رہی لیکن اس کا کو ئی پتہ معلوم نہ ہو سکا ۔3دن گزرنے کے بعد خاتون تھانے پہنچ گئی اور ایس ایچ او تیمور عباس کو بیٹی کے اغواکے بارے میں بتایا جس پر ایس ایچ او نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے مغویہ کو 2گھنٹے میں باز یاب کر وا کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔سمیرا نے بتایا کہ ملزم نے مجھے بہن بنارکھاتھااوراس نے میری بیٹی کواغوا کر لیا۔میں ایس ایچ او کی شکرگزارہوں جس نے بروقت کارروائی کرکے میری بچی کوبازیاب اورملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -