پنجاب ایمرجنسی سروس نے 54770ریسکیوآپریشن کے دوران 41298متاثرین کو امدادی فراہم کی

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 54770ریسکیوآپریشن کے دوران 41298متاثرین کو امدادی فراہم ...

لا ہور ( کر ائم سیل)ڈائریکٹر (ایڈمن ) بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیا نے گزشتہ روز ہیڈ کوارٹرز ریسکیو1122میں پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجس کامقصد سروس کی کارکردگی اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈلیوری کویقینی بنانا ہے۔ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے جولائی میں پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے54770 ریسکیوآپریشن کے دوران81296ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر)فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) فہیم احمد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) ایاز اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) نعیم مختار سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں20571کال ٹریفک حادثات،24197 میڈیکل ایمرجنسی،728آگ لگنے کے واقعات ،2140جرائم کی کال180,ڈوبنے کے واقعات, 114عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور11دھماکوں کے واقعات اور 6829دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 248آگ کے واقعات لاہور میں، 77فیصل آباد ، 47گوجرانوالہ ، 47راولپنڈی، 47ملتان اور سیالکوٹ میں28آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح 4186ٹریفک حادثات لاہور میں، 2091فیصل آباد، 1415گوجرانوالہ، 1198ملتان جبکہ راولپنڈی میں898ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈائریکٹر (ایڈمن)کوپراونشل مانیٹرنگ سیل نے بتایاکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ون ویلنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے خصوصاًگذشتہ عید الفطر کے دوران درجنوں ون ویلنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔پروانشل مانیٹرنگ سیل نے مزید بتایا کہ ایمرجنسیز خصوصاً ٹریفک حادثات میں ون ویلنگ کی وجہ سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو کہ عموماً ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہیں کرتے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔ برگیڈئیر (ر) ارشد ضیا نے کہا کہ ٹریفک ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی وجہ سے انسانی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، صبر کا مظاہرہ کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایات کی کہ کمیونٹی ممبرز کے لیے حادثات سے بچاؤ کی آگاہی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام پر زور دیں کیونکہ زیادہ تر حادثات کو ٹریفک قوانین، بلڈنگ کوڈز اور لائف سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد کر کے روکا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی