فیصل آباد ، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ، 24وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

فیصل آباد ، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ، 24وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 24وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات ایک ٹریکٹر ٹرالی‘موٹر سائیکل‘2لیپ ٹاپ‘ درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شخص کوزخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ غوثیہ کالونی میں بیرون ملک جانے والے اشرف کو تین ڈاکو واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرار ہو گئے، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں عمر کی آئل ایجنسی سے تین نامعلوم ڈاکو 95ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں تنویر کی دکان سے تین نامعلوم ڈاکو اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون‘اسی تھانہ کے علاقہ میں ناصرسے نقدی اور موبائل فون‘تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں حسنین کی موبائل شاپ سے نقدی‘ لیپ ٹاپ اور پانچ موبائل فون‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں مدثر کی دکان سے پچاس ہزار روپے اور دو موبائل فون‘تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں عدنان سے موٹر سائیکل‘تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں شکیل سے پچیس ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں رمضان سے موٹر سائیکل‘تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حسنین کی دکان سے نقدی‘لیپ ٹاپ اور چار موبائل فون‘تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں عباس وغیرہ سے نقدی‘ ٹریکٹر ٹرالی‘موٹر سائیکل اور موبائل فون‘تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں ارشد کے گھر سے نقدی‘ طلائی زیورات اور موٹرسائیکل‘ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں واقع فلنگ اسٹیشن پر ریوالونگ لائٹ لگی گاڑی میں سوار چار نامعلوم ملزمان جن میں دو نامعلوم پولیس وردی میں ملبوس تھے افسر علی سے 1540روپے کا پٹرول ڈلوایا اور گن مین سے بندوق چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں عبدالغفار کی الیکٹرونکس شاپ‘تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں غلام فرید کے گھر‘ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں دارالحسان ٹاؤن میں افضل کے گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان‘تھانہ مدینہ ٹاؤن سے سہیل‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ سے علی احمد‘تھانہ ریل بازار کے علاقہ سے رضوان احمد‘ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سے عمر شہزاد‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ سے محمد اشفاق‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ سے کاشف کی موٹر سائیکل‘ تھانہ چک جھمرہ کے علاوہ میں مظہر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی‘ طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کر کے چلتے بنے۔

مزید : علاقائی