خواتین کے سر کاری تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منا یا جائیگا

خواتین کے سر کاری تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منا یا ...

لاہور(دیبا مرزا سے)صو با ئی دارلحکومت کے خواتین کے سر کاری تعلیمی اداروں میں تین روزہ اینٹی ڈینگی ڈے بر پور طریقے سے منا یا جا رہا ہے ، لاہو کالج و یورنیورسٹی برائے خواتین گورنمنٹ اپواہ کالج، کو ئین میری کالج ،گورنمنٹ کالج شاد باغ ،گورنمنٹ کالج شاہدرہ برائے خواتین ‘ گورنمنٹ خواتین کالج سمن آباد سمیت تقریبا تما م کالجز میں ڈینگی ڈے برپور طریقے سے منا یا جا رہا ہے اس حوالے سے کا لجز انتظا میہ کی جانب سے خصوصی سیمینا ر منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں کالجز طا لبا ت بھر پور حصہ لے رہی ہیں تفصیلات کے مطا بق صو با ئی دارلحکومت کے خواتین کے سر کاری تعلیمی اداروں میں تین روزہ اینٹی ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منا یا جا رہا ہے ، جس میں کالجزکی طا لبا ت بھر پور طر یقے سے حصہ لے رہی ہیں گورنمنٹ کالج اپواء کی پر نسپل کوثر شاہ نے بتایا ہے کہ ہم حکو مت پنجا ب کے ساتھ ڈینگی کے خلاف جنگ میں شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی ہم سب کا دشمن ہے اس کے خلاف مقا بلہ ہم سب کو مل کر کر نا ہو گا کالج طالبات ارم ،اقرا، حنا نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے اسا تذہ کے ساتھ مل کر ان تین دنوں میں ڈینگی کے خلاف بھر پور مہم کریں گے اور لو گوں میں آگاہی دیں گے کہ ڈینگی جاں لیوا لاروا ہم سب کا دشمن ہے اور اس کا مقا بلہ ہم سب کو مل کر کر نا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4