تنظیم الفجر ، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے ادبی محافل کا انعقاد

تنظیم الفجر ، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے ادبی ...

لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کے صدر ،ممبر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب اکمل اویسی نے مقامی ہوٹل میں تنظیم الفجر کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب کے مختلف شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے وطن سے محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ادبی محافل، مشاعرے، سٹیج پلے، تقریری مقابلے کرا رہے ہیں۔ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ ، گورنمنٹ ہائی سکوئی فار گرلز کچا فیروز پور روڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز شاہدرہ میں طلبہ خصوصی کھیل کے ذریعے ملک سے محبت کا اظہار کریں گے، جشن آزادی کے حوالے سے طلبہ میں نظموں اور قومی نغموں کا مقابلہ ہو گاجبکہ اس موقع پر تقریری مقابلے بھی ہوں گے۔ کاسمو کلب باغ جناح،ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، فیصل آباداور جوہرآباد میں ادبی مشاعروں کا اہتمام کیا ہے جس میں نامور شعراء کرام اپنے کلام کے ذریعے وطن کی مٹی سے محبت کا اظہار کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4