چوہدری سرور پارٹی کو پنجا ب میں منظم اور فعال بنانے میں دن رات کوشاں ہیں،جمشید اقبال
لاہور (جنرل رپورٹر(پاکستا ن تحریک انصاف میڈیا سیل پنجاب کے کنونئیرجمشید اقبا ل چیمہ اور ڈپٹی کنونئیر ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 19برس قبل نظریے پر قا ئم کی گئی تھی کارکنا ن چےئر مین عمرا ن خان کے ویثر ن،آئین اورپارٹی پالیسیو ں کی پاسداری کے امین ہیں ۔ رہنما ؤ ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے صوبا ئی آرگنا ئزر چوہدری سرور پارٹی کو پنجا ب میں منظم اور فعال بنانے میں دن رات کوشاں ہیں اور پنجا ب کے اضلاع میں دورے کر رہے ہیں اور سب کو اعتما د میں لیکر باہمی مشاورت سے مثبت فیصلے کر رہے ہیں ، یوتھ ، خواتین ، آئی ایس ایف سمیت تما م ونگز نے اُن کی قیادت پر بھر پور اعتما د کیا ہے ۔ عوام نے (ن) لیگ کو مسترد کر دیا ہے اسکا نتیجہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سامنے آ جائے گا ۔تحریک انصاف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت (ن) لیگ کے حواریوں کی رات کی نیندیں اڑ گئی ہے ۔