بھارتی حکمران خطہ میں جنگی جنون پیدا کر رہے ہیں،طارق احسان غوری

بھارتی حکمران خطہ میں جنگی جنون پیدا کر رہے ہیں،طارق احسان غوری

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر لاہورکا ایک اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لا ہور کے کنوئینرزاور سیاسی سماجی دینی اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف پراپگنڈہ اور باڈر پر آئے دن کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق ا حسان غوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بھارتی حکمران خطہ میں جنگی جنون پیدا کر رہے ہیں طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف بھر پور مہم چلائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں اجلاس میں نعمان مجید ، زیشان شریف جٹ،رانا عاصم ،متین شیخ، کامران سبحان اور حافظ طیب نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4