انتخابی اصلاحات بارے حکومت کیجانب سے توجہ دیناخوش آئند ہے ،پرویز سہوترا
لاہور ( وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا نے گزشتہ روز سینٹرل جیل لاہور میں اپنی ملاقات کے لیے آئے پنجاب کے صدر ولیم جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کے بارے میں حکومت کی طرف سے کرنا خوش آئیند ہے لیکن ملک میں آباد اقلیتوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کے انتخابات کا حق دئیے بغیر کی گئی انتخابی اصلاحات کو مسیحا ملت پارٹی کسی صورت میں قبول نہیں کریگی ۔کیونکہ آئین کے مطابق کسی نمائندے کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا لازم ہے۔پھر اقلیتوں سے یہ حق چھین کر انھیں الیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے یونین کونسل سے لے کر قومی اسمبلی تک نمائندگی دینا کھُلے عام آئین کی خلاف ورزی ہے۔مسیحاملت پارٹی حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی آئینی اصلاحات کرتے وقت اقلیتوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے کے انتخاب کا آئینی حق دینے کے لیے اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔