تاپی گیس منصوبہ خطے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مفید ثابت ہو گا ،نواز شریف

تاپی گیس منصوبہ خطے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مفید ثابت ہو گا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور اسکی جلد از جلد تکمیل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ،منصوبے سے خطے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لئے مفید ثابت ہوگا۔گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ترکمانستان کے صدر کے خصوصی نمائندے اور آئل اینڈ گیس کے ڈپٹی وزیراعظم بیمورات ہوجامحمددو نے ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے نائب وزیرعظم نے نوازشریف کو بتایا کہ تاپی گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تقریب رواں سال دسمبر میں ہوگی جس کیلئے انھوں نے ترکمانستان کے صدر کی طرف سے وزیراعظم کوتقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھی پہنچایا۔وزیراعظم نے دعوت نامہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان منصوبے اور اسکی جلد از جلد تکمیل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ تاپی منصوبے سے خطے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ منصوبہ خطے کے تمام ممالک کے لئے مفید ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے علاقائی رابطوں کیلئے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گوادر اور وسطی ایشیا کے درمیان ریل اور سڑکوں کے رابطے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان گوادر تک ریل اور سڑکوں کے ذریعے رابطے کیلئے ترکمانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کی مدد کرے گا۔اس موقع پروفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال بھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -