پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثرکن ہے،منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک

پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثرکن ہے،منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک

لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹراور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندرا وتی نے صوبہ پنجاب میں گڈگورننس کے فروغ اورعوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں پروزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی متحرک و غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ انتھک محنت اورایک عزم کیساتھ شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں اورمیں ذاتی طورپراس ضمن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں،ان میں اپنے عوام کیلئے کچھ کر گزرنے کا بھر پور جذبہ اور عزم موجود ہے۔مجھے خوشی ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں نہ صرف اہداف مقرر کیے گئے ہیں بلکہ ان کے حصول کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اورسب سے بڑھ کر شہبازشریف انتہائی متحرک انداز میں فلاح عامہ کے اقدامات پر عملدر آمد بھی یقینی بنارہے ہیں۔ شہبازشریف کے اقدامات سے پنجاب کے عوام بھر پورمستفید ہورہے ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ دیگر صوبوں کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے جس کی بنیادی وجہ شہبازشریف کی غیر معمولی قیادت ہے، پنجاب میں شہبازشریف عوام کی خدمت کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں اوران کے کام کرنے کی رفتار بھی بہت تیزہے۔عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی استعداد کار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وز یراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک ویژنری لیڈر ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول