قومی اسمبلی ،تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کریں گے ،مسلم لیگ ن

قومی اسمبلی ،تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کریں گے ،مسلم ...

اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پرووٹنگ کامعاملے پرمسلم لیگ ن نے ایوان پرواضح کردیاہے کہ مسلم لیگ ن دونوں تحاریک کی مخالف ہے اوراگراس کی ووٹنگ کرائی گئی تومسلم لیگ ن اس کی مخالفت کریگی،جے یوآئی (ف)حکومتی اتحادی ہے وہ یہ تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرائے جبکہ ایم کیوایم سے بھی استدعاہے کہ وہ یہ تحریک واپس لے تاہم اگرانہوں نے یہ تحریک واپس نہ لی تواس کے خلاف ووٹ دیاجائیگا،یہ بیان وزیراعظم نوازشریف کی ایماء پروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی میں باضابطہ طورپردیا ،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلزپارٹی ،فاٹاارکان نے بھی تحریک انصاف کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کردی ہے جس پرتحریک انصاف کے رہنماعارف علوی نے سب کاشکریہ اداکیاوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پروزیراعظم نے اپنے ارکان اوردیگرلوگوں کوبلایاتھااورکوشش کی تھی کہ یہ تحریک واپس لی جائیں ،وزیراعظم نے دونوں جماعتوں ایم کیوایم اورجے یوآئی ف سے اپیل کی تھی کہ یہ دونوں تحاریک واپس لی جائیں ،جب ہم کہہ چکے ہیں کہ آئیں اورکرداراداکریں اورسیاسی حصہ ڈالیں تووزیراعظم کی جانب سے اعلان کررہاہوں میں نے بیرون ملک جارہاہوں ،مسلم لیگ ن اس تحریک کے خلاف ووٹ ڈالے گی ،بہترہوگاکہ اس پرووٹنگ نہ کرائی جائے اوریہ تحاریک واپس لے لی جائیں ۔دوسری طرف وفاقی وزیرقانون وانصاف پرویزرشیدنے کہاہے کہ قومی احتساب بیورونے قومی خزانے کونقصان پہنچانے میں2295ذمہ داران کی چھان بین کی اور801ذمہ داران کیخلاف تحقیقات ہوئیں اور687افرادکااحتساب عدالت میں ریفرنس دائرکئے گئے ،جس میں 309کواب تک سزادی جاچکی ہے ،نیب کی کارروائی کوبہتربنانے کیلئے اراکین تجویزدیں،حکومت عملدرآمدکرائے گی۔ایوان میں وقفہ سوالات پرتعلیم کے متعلقہ حکام کی عدم موجودگی پرسپیکرایازصادق نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم کوچیمبرمیں طلب کرلیاہے اوروقفہ سوالات میں پٹرولیم کے حوالے سے 16سوالات حکام کی عدم موجودگی کے باعث مؤخرکردیئے گئے۔پیرکے روزقومی اسمبلی کااجلاس25منٹ کی تاخیرسے سپیکرایازصادق کی زیرصدارت شروع ہوا،جس میں وقفہ سوالات میں مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزیرقانون وانصاف پرویزرشیدنے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعدساری قانون سازی صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ،وفاقی حکومت نے بھی بل متعارف کرایاہے جس میں خواتین کیلئے شادی کی عمر18سال تجویزکی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بل کومذہبی امورکی وزارت کے جانب سے پیش کیاگیاہے جوکہ اسلامی قوانین کے مطابق ہے ۔انیسہ تنولی کے سوال کاجواب متعلقہ وزیرنہ ہونے کی وجہ سے مؤخرکردیاگیا۔نفیسہ عنایت اللہ خان نے سوال کے جواب میں پرویزرشیدنے کہاکہ احتساب بیوروکی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کیلئے اراکین اسمبلی کے پاس تجاویزہیں ،توبتائیں حکومت عملدرآمدکریں گی ،نیب نے 2010سے لیکرآج تک قومی خزانے کونقصان پہنچانے والے 2295ذمہ داران کی چھان بین کی جن میں 801کی تحقیقات ہوئیں ،اور687احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکئے گئے ہیں جن میں اب تک 309ملزمان کوسزادی گئی ہے ۔پروین مسعودبھٹی کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ سکھرسے ملتان موٹروے کی تعمیرات پرابھی کام شروع نہیں ہوا،اس کی لمبائی387کلومیٹرہے ۔پروین مسعودبھٹی کے ایک اورسوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ پشاورسے کابل تک موٹروے بنارہے ہیں ،اس کی کل لمبائی 265کلومیٹرہے اس کی فیزیبلٹی بنارہے ہیں ،جیسے ہی تیارہوگی جلدافتتاح کریں گے ،2دنوں میں این ایچ اے کے حکام کی میٹنگ طلب کی ہے تمام تحفظات سے انہیں آگاہ کیاگیا۔منزہ حسن کے سوال کے جواب میں پرویزرشیدنے کہاکہ وزارت انسانی حقوق کو جو بھی فنڈزمہیاں کئے جاتے ہیں ان کاحساب کتاب باقاعدہ ہوتاہے اورباقی فنڈزصوبائی حکومتوں کے پاس ہیں اوریہ فنڈزآڈیٹرجنرل کی چھان بین کے بعددیئے جاتے ہیں ۔منزہ حسن کے سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ خواتین کے خلاف وفاقی عدالتوں میں کیسزکامعاملہ ڈیپارٹمنٹ کانہیں عدالتوں کاہے ،جیسے عدالتوں سے پتہ چلے گا ،ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی سڑکیں بننے کے بعدجلدٹوٹ جاتی ہیں ،لیکن سڑکوں کے حوالے سے وزن کاتعین نہیں کیاجاتاہے ،این ایچ اے نے اب ایک لیباٹری بنادی ہے اور وزن کاتعین کرلیتے ہیں جس سے اب بہتری آئے گی اورموٹروے پربھی اوولوڈنگ پرسختی سے نوٹس لیاجارہاہے ،ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پرویزرشیدنے کہاکہ نیب کے پاس ایسا شعبہ تشہیرواشاعت کاہے جوکہ میڈیاکوآگاہ کرتارہتاہے ،نیب نے انکوائری کی تحقیقات کے اختیارکے بعدنظام عملدرآمدکے تحت مختلف کارروائیاں بشمول گرفتاری ملزمان کے نام ای سی ایل پررکھنا ریڈنوٹسز کااجرامنقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات کامنجمدکرنااورعدالت میں ریفرنس دائر کرناعمل میں لائیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ عرصے کے دوران یعنی 2010سے لیکرآج تک 681افرادکانام ای سی ایل پررکھاگیاجبکہ 23ملزمان کوریڈنوٹسزجاری کئے گئے ،اس طرح 687ریفرنسزعدالتوں میں دائرہوئے جن میں سے 307ملزمان کوسزاہوئی۔ شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ اوورسیزووٹرزکی تفصیل61لاکھ71ہزار465ہے ،الیکشن کمیشن ابھی اس معاملے کودیکھ رہاہے سمندرپارپاکستانیزکے معاملے پرکمیٹی بھی بڑی مفصل طریقے سے معاملے کودیکھ رہی ہے جلدرپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ 2011ء سے اب تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بدعنوانی کے خلاف دس کیسزایف آئی اے اورنیب میں چل رہے ہیں ،جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی ان کے نام پیش کردیئے جائیں گے ،ساجدانوارکے سوال کے جواب میں وزیردفاع پیداوارتنویرحسین نے کہاکہ پہلے بھی پاکستان گلف اوریورپین ملکوں کوہتھیارایکسپورٹ کررہاہے کوشش ہے کہ اب مزیدکریں ۔شیخ روحیل اصغرکے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے کہاکہ حویلیاں تخت کوٹ سے 120کلومیٹرلمبائی سڑک کی ہے ابھی تک زمین حاصل نہیں ہوئی ہے اس کی تعمیرمدت تیس سال ہے وقفہ سوالات میں 16سوال وزارت پٹرولیم کے حوالے سے تھے جوکہ متعلقہ وزارت کے وزیرمملکت ،سیکرٹری اورپارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پرمؤخرکردیئے گئے،جبکہ اسپیکرایازصادق نے وزارت کے حکام کی عدم موجودگی پراظہاربرہمی کرتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم کواپنے چیمبرمیں طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ اول