ملا اختر کی سربراہی میں طالبان شوریٰ کی ویڈیو جاری

ملا اختر کی سربراہی میں طالبان شوریٰ کی ویڈیو جاری

کا بل(آن لائن) افغان طالبان نے اپنی شوریٰ کے اجلاس کی غیر معمولی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تحریک طالبان کے سینکڑوں اراکین نئے سربراہ ملا اختر منصور سے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں۔پیر کو جاری ہونے والی ویڈیو میں شوریٰ کے اجلاس میں ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے ویڈیو میں نئے سربراہ ملا اختر منصور کا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔طالبان کی جانب سے ملا اختر منصور کی تقرری کو تحریک کے سنیئر رہنماؤں نے مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اْن کی تقرری شوریٰ کی مشاورت کے بغیر کی گئی جبکہ ملا اختر منصور نے اپنے 30 منٹ کے آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جنگجوؤں کو متحد رہنا چاہیے کیونکہ ’ہمارے درمیان تفریق صرف دشمنوں کو ہی خوش کر سکتی ہے۔نامہ نگار کے مطابق طالبان کی جانب سے شوریٰ اجلاس کی ویڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ملا منصور کو طالبان کے بڑے گروہ کی حمایت حاصل ہے

مزید : صفحہ اول