نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان ادارے کی کارکردگی پر سپریم کورٹ کے تحفظات کے بعد مستعفی

نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان ادارے کی کارکردگی پر سپریم کورٹ کے تحفظات کے ...

اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کے ادارے (نیکٹا) کے نیشنل کو آرڈی نیٹر حامد علی خان نیکٹا کی کارکردگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تحفظات پر استعفیٰ دے دیا،نیکٹا کے نئے سربراہ کے طور پر سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ کا نام زیر غور ہے اور آئندہ چند روز میں وزیراعظم نواز شریف وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مشاورت کے بعد ذوالفقار چیمہ کے معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو نیکٹا کے سربراہ نیشنل کو آرڈی نیٹر حامد علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے یہ استعفیٰ نیکٹا کی کارکردگی کے بارے میں سپریم کورٹ کے تحفظات کے بعد دیا ہے اور استعفے میں وجہ اپنی علالت اور ذاتی وجوہات تحریر کی ہیں، ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا کے نئے سربراہ کے طور پر سابق آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ کا نام زیر غور ہے اور آئندہ چند روز میں وزیراعظم نواز شریف وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مشاورت کے بعد ذوالفقار چیمہ کے معاملے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق نئے سربراہ کے تقرر تک حامد خان کام جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول