بجلی 2روپے 68پسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری ،کے الیکٹرک زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 68پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ روزنیپرا نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 68پیسے فی یونٹ سستی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا ،کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق نہیں ہو گا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبر کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کریں گی ۔