شجاع پا شا کالندن پلان بنانے کے الزام پر انکوائری کیلئے اعلیٰ سطحی رابطہ

شجاع پا شا کالندن پلان بنانے کے الزام پر انکوائری کیلئے اعلیٰ سطحی رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے لندن پلان اور 2014ء کے حکومت مخالف دھرنوں کے حوالے سے ان پر عائد کردہ الزامات کی شفافیت اور غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا نے متعلقہ حکام سے یہ درخواست کی ہے کہ ان پر عائد کردہ ان الزامات کی انکوائری کرا کے معلوم کیا جائے آیا ان کا پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں میں کوئی کردار تھا ان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کی جانب سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو خود احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور اپنے کردار کا دفاع کرنے کیلئے بھی بتا دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول