فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندے کی درخواست ضمانت خارج

فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندے کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندے کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثاراور مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم خستہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ تھانہ بی ڈویژن گجرات پولیس نے ملزم کے خلاف بغیر کسی وجہ کے مقدمہ درج کیا ہے، پولیس کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے، ایڈیشنل پراسکیوٹرجنرل اسجد گرال کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف تفتیش مکمل اور چالان ٹرائل کورٹ میں پیش ہو چکا ہے، ملزم تفتیش کے دوران پاکستان کی شہریت یا قومیت کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، بنچ نے پراسکیوشن کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم خستہ خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

ضمانت خارج

مزید : صفحہ آخر