راتوں رات امیر بننے والے شخص کی کہا نی سٹ کام’’ہیپی میرج‘‘

راتوں رات امیر بننے والے شخص کی کہا نی سٹ کام’’ہیپی میرج‘‘

رپورٹ و تصاویر:حسن عباس زیدی

نجی چینل کے لئے بنائے جانے والے سٹ کام ’’ہیپی میرج‘‘کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں تیزی سے جاری ہے جس میں انعام خان،ظفری خان،اشرف خان،نواز انجم،سردار کمال،علی سکندر،وہاج،نذیر انجم،رزمہ نوال،یاورمحمود،ماریہ خان اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔26اقساط پر مبنی یہ سٹ کام ماہ رواں سے آن ائیر ہوگا۔اس میگا پراجیکٹ کے رائٹر ڈائریکٹر آصف حنیف،ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی محمد طاہر،اسسٹنٹ محمد وصی،علی بابا اور میک اپ آرٹسٹ وکی ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے مہر آصف حنیف نے بتایا کہ ’’ہیپی میرج‘‘کی کہا نی ایک نائی کے گرد گھومتی ہے۔اس نائی کا بانڈ نکل آتا ہے جس کی وجہ سے وہ راتوں رات امیر ہوجاتا ۔امیر ہونے کے بعد وہ اپنا میرج ہال بنا لیتا ہے اس کے بعد کیا ہوتا ہے یہ تو میرا سٹ کام دیکھنے پر ہی معلوم ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں مہر آصف حنیف نے بتایا کہ ڈرامہ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کرداروں سے مکمل انصاف کیا ہے میرے ڈرامہ کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی کہ میں معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہ کروں میں اپنے کام میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں یہ تو میرے ڈرامے دیکھنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔کیونکہ میری نظر میں ناظرین سے بہتر منصف کوئی نہیں ہوتا۔میرے ڈرامہ میں مزاح ہی مزاح میں دیکھنے والوں کے لئے پیغام ہیں میں ڈراموں میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔میرا ماننا یہ ہے کہ اگر میرا ڈرامہ دیکھ کر ایک شخص بھی سدھر گیا تو میرا مقصدت پورا ہوجائے گا۔رزمہ نوال نے کہا کہ میں ’’ہیپی میرج‘‘میں ایک منفرد کردار ادا کررہی ہوں یہ رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس کردار کے مختلف شیڈز ہیں میں نے ہر رنگ کو بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کی ہے ۔ مہر آصف حنیف ایک انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے ان کی ڈائریکشن میں اداکاری کرکے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ظفری خان نے کہا کہ ڈائریکٹر اگر محنتی ہو تو ڈرامہ ضرور کامیاب ہوتا ہے ناظرین کو ’’ہیپی میرج‘‘کے ایک ایک سین پرمہر آصف حنیف کی مکمل گرفت نظرآئے گی۔ انعام خان،اشرف خان ،نواز انجم اورنذیر انجم نے بتایا کہ ہمارے ڈائریکٹرڈرامہ کے ایک ایک سین پر محنت کررہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ ناظرین کو’’ہیپی میرج‘‘بہت پسند آئے گا۔ہم سب نے مہر آصف حنیف کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت انجوائے کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی ان کے پراجیکٹس کا حصّہ بننا چاہیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1