کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت میں مبینہ اشتعال انگیز مواد طلب

کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت میں مبینہ اشتعال انگیز مواد طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے کارکن حسن ظہیر کی درخواست ضمانت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والامبینہ اشتعال انگیز مواد طلب کرلیا ہے ۔مسٹرجسٹس مظہر اقبال سدھو اور مسزجسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حسن ظہیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برکی پولیس نے ملزم کو دفتر جاتے ہوئے گرفتار کیا، محکمہ انسداد دہشت گردی کے سب انسپکٹر طارق محمود نے عدالت میں ریکارڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے 90 ہزار کی رقم اور اشتعال انگیز مواد پر مشتمل 27کتابچے برآمد ہوئے ہیں، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم علاقے میں اشتعال انگیز مواد تقسیم کر رہا تھا، بنچ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ ملزم سے برآمد شدہ کتابچے 13اگست کو پیش کئے جائیں۔

مواد طلب

مزید : صفحہ آخر