کراچی میں عازمین حج کی ٹریننگ کے لئے تربیتی پروگرام شروع 8اگست تک جاری رہے گا

کراچی میں عازمین حج کی ٹریننگ کے لئے تربیتی پروگرام شروع 8اگست تک جاری رہے گا

کراچی (ڈویلپمنٹ سیل)گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے حاجی کیمپ بیت الحجاج ‘ مولوی تمیز الدین خان روڈ سلطان آباد کراچی میں تربیتی پروگرام جو(پیر 3 اگست) سے شروع ہیں جو ہفتہ 8 اگست تک جاری رہیں گے ۔ضلع کراچی غربی سے تعلق رکھنے والے عازمین کا تربیتی پروگرام شرقی کا 4اگست ‘ جنوبی کا 5اگست‘ وسطی کا 6اگست ‘ ملیر کا 7اگست اور کورنگی کا تربیتی پروگرام8اگست کو منعقد ہو گا ۔ ان تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لئے عازمین کو دعوت نامے ارسا ل کئے جا چکے ہیں اور انہیں مقررہ تاریخ پرہی حاجی کیمپ آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ٹریننگ

مزید : صفحہ آخر