لاہور میں حج تربیتی پروگرام 7 اگست تک جاری رہیں گے،سعید احمد ملک

لاہور میں حج تربیتی پروگرام 7 اگست تک جاری رہیں گے،سعید احمد ملک

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے حاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں تربیتی پروگرام 3 اگست سے شروع ہیں جو جمعہ 7 اگست تک جاری رہیں گے ۔ تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لئے عازمین کو دعوت نامے ارسا ل کئے جا چکے ہیں اور انہیں مقررہ تاریخ پرہی حاجی کیمپ آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سعید احمد ملک

مزید : صفحہ آخر