سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ،انسدادِ ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ،انسدادِ ڈینگی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روزریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، جنرل منیجر ویلفیئر غضنفر عباس، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، ڈی جی ایجوکیشن، ریلوے ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ وزیرریلوے نے انسدادِ ڈینگی مہم کو مشنری جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی کالونیوں ، تعلیمی اِداروں ، ورکشاپوں اور دفاتر میں صفائی کے خصوصی اہتمام کی ہدایت کی۔ انسدادِ ڈینگی مہم کی نگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور جنرل منیجر ویلفیئر غضنفر عباس کریں گے۔ محکم�ۂ صحت پاکستان ریلویز نے بتایا کہ حسبِ ضرورت سپرے بھی کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں ڈینگی کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دریں اثناریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اور اجلاس میں ریلوے حادثات کی صورت میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی طرف سے طبّی خدمات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -