امریکی شہری جہاز’’پارک‘‘کرنے کیلئے گھر ہی لے آیا

امریکی شہری جہاز’’پارک‘‘کرنے کیلئے گھر ہی لے آیا
 امریکی شہری جہاز’’پارک‘‘کرنے کیلئے گھر ہی لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک کے ایک علاقے میں شہریوں کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب انہوں نے اپنے ہمسائے کے گھر پر قریباً 40 فٹ چوڑا جہاز پارک ہوا دیکھا۔ لوگوں نے پولیس سے شکار کی تو معلوم ہوا کہ یہ جہاز 69 سالہ باشندے ’ہیرالگ گرئنرکی‘ کا ہے۔ مقامی اخبارات نے ہیرالڈ کا موقف لینا چاہا تو اس نے جواب دیا کہ وہ دل کا مریض ہے اور ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جہاز نہ اڑایا کرے۔ ائیرپورٹ پر پارکنگ فیس 150 ڈالر (قریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ یہ خرچہ میں نہیں اٹھاسکتا لہٰذا جہاز کو گھر لے آیا۔ اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز وجہ ہیرالڈ نے یہ بتائی کہ اس وقت اس کی طلاق کا مقدمہ چل رہا ہے اور وہ پہلے ہی کافی پریشانی میں ہے اگر دیگر لوگ اسے تنگ نہ کریں تو بہتر ہے۔ تاہم اس کے ہمسایوں نے یہ منطق تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز کے اردگرد کھیلتے بچوں کو چوٹ لگنے کا خطرہ ہے اور علاقے کی خوبصورتی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ہیرالڈ کو قریباً ڈھائی ہزار ڈالر جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس حرکت کے باعث اس کے اخراجات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -