خاتون کے ہزاروں روپے غلطی سے سڑک پر بکھر گئے ، لوگوں نے پھر کیا کیا؟

خاتون کے ہزاروں روپے غلطی سے سڑک پر بکھر گئے ، لوگوں نے پھر کیا کیا؟
 خاتون کے ہزاروں روپے غلطی سے سڑک پر بکھر گئے ، لوگوں نے پھر کیا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے یہاں سڑک پر چلتے ہوئے لوگوں کے ہجوم میں آپ کی رقم گر جائے تو آپ بخوبی جانتے ہیں کہ پاس موجود لوگ کیا رویہ اختیار کریں گے لیکن چین میں ایک خاتون کی رقم گرنے پر انسانیت کا وہ مظاہرہ دیکھنے کو ملا کہ جس کی فی الوقت دنیا کو اشد ضرورت ہے۔ چینی صوبے ان ہوئی کے شہر ہیوانگ میں چن نامی خاتون سڑک عبور کر رہی تھی۔ جب وہ سڑک کے درمیان میں پہنچی تو اس نے دھوپ کی وجہ سے اپنی چھتری کھولنے کی کوشش کی، اسے یاد نہیں رہا تھا کہ اس نے چھتری میں اپنی بچت کی رقم رکھی ہوئی تھی جو ہزاروں یوآن(چینی کرنسی) پر مشتمل تھی۔ جیسے ہی خاتون نے چھتری کھولی سڑک پر چاروں طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔ خاتون اپنی جمع پونجی کو اس طرح بکھرتے دیکھ کر ایک دم بوکھلاگئی لیکن آس پاس موجودتمام لوگوں نے سارے نوٹ اکٹھے کیے اور پوری ایمانداری کے ساتھ خاتون کو وپس کر دیئے۔ چن کا کہنا تھا کہ چھتری میں اس نے 3700یوآن (تقریباً 61ہزار روپے) رکھے تھے، جب لوگوں نے مجھے رقم اٹھا کر واپس کی تو وہ حیرت انگیز طور پر پوری تھی اور ایک بھی نوٹ غائب نہ ہوا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -