صوبہ لوگرمیں امریکی ڈرون حملہ ‘ سینئر طالبان کمانڈر چار ساتھیوں سمیت ماراگیا

صوبہ لوگرمیں امریکی ڈرون حملہ ‘ سینئر طالبان کمانڈر چار ساتھیوں سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (این این آئی)افغانستان کے صوبہ لوگرمیں امریکی ڈرون حملہ میں سینئر طالبان کمانڈر چار ساتھیوں سمیت ماراگیا مقامی میڈیا کے مطابق ضلع بارکئی براک کے ضلعی سربراہ محمد رحیم امین نے بتایا کہ سینئر طالبان کمانڈر مولوی حبیب الرحمن اپنے چارساتھیوں سمیت گزشتہ رات چلوزئی کے علاقہ میں امریکی ڈرون کے حملہ میں ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالا کمانڈر گزشتہ پانچ برسوں سے علاقے میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا اوران کی موت کے بعد علاقے کی سیکورٹی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ علاقے کے رہائشی حمیداللہ نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صبح پتا چلا کہ مولوی حبیت اللہ اوران کے تین ساتھی ہلاک ہوگئے دریں اثناء ضلعی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ سیکورٹی فورسز نے قلعہ تقی کی حدود میں مرکزی شاہراہ پرمسافروں کولوٹنے والے تین ڈاکوؤں کوبھی ماردیا ۔

مزید :

عالمی منظر -