برطانیہ، میڈسٹون کے ریلوے سٹیشن پر آتشزدگی سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی

برطانیہ، میڈسٹون کے ریلوے سٹیشن پر آتشزدگی سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے جنوب مشرقی علاقے میڈسٹون کے ریلوے سٹیشن پر آتشزدگی سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ۔ رپورٹ کے مطابق میڈ سٹون کے کینٹ ریلوے سٹیشن پر آگ لگنے کے بعد تمام مسافروں کو سٹیشن سے باہر نکال لیا گیا اور آگ بجھانے والے عملے کو طلب کر لیا گیا۔ برطانوی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث ایش فورڈ اور اوٹفورڈ کے درمیان ٹرین سروس کچھ دیر کیلئے معطل رہی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر