تفریحی مقام کی بندش کا تنازع شاہ سلمان فرانس سے چلے گئے

تفریحی مقام کی بندش کا تنازع شاہ سلمان فرانس سے چلے گئے

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان نے فرانس کے ساحل سمندر پر واقع مشہور تفریحی مقام ’فرینچ رویرا‘ تک عوامی رسائی ہر پابندی سے پیدا ہونے والے حالات کے بعد وہاں چھٹیاں گزارنے کا دورانیہ مختصر کر دیا ۔تفریحی مقام تک عوام کی رسائی پر پابندی سکیورٹی کے تناظر میں عائد کی گئی تھی۔حکام کے مطابق شاہ سلمان نے وہاں تین ہفتوں کا وقت گزارنا تھا تاہم وہ آٹھ دن قیام کے بعد ہی مراکش روانہ ہوئے۔مقامی حکام کے مطابق اس کے ہمراہ کم از کم ایک ہزار افراد پر مشتمل وفد شامل تھا۔ساحلی قصبے ویلیرئس میں تقریبا ایک لاکھ افراد نے عوامی مقام کی بندش کے خلاف ایک پٹیشن پر دستخط کیے تھے۔ساحل پر واقع میراندول نامی تفریحی مقام بھی شاہ سلمان کے ذاتی رہائش کے قریب ہے اور فرانسیسی حکام نے اسے سعودی حکمران کے سکیورٹی کے پیش نظر سیل کرنے کی حامی بھری تھی۔

مقامی اہلکار نے بتایا کہ ساحل سمندر کو پیر کی صبح عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے

مزید : عالمی منظر