بھارت کی ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ،پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب،12سالہ بچے سمیت دو افراد شہید

بھارت کی ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ،پنجاب رینجرز کا منہ توڑ ...
بھارت کی ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ،پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب،12سالہ بچے سمیت دو افراد شہید

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی زد میں آ کر ایک نوجوان سمیت 12سالہ بچہ شہید ہو گیاہے جبکہ10افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے باعث ورکنگ باونڈری کے قریب آباد دیہات متاثر ہوئے اور ایک 22سالہ نوجوان اور 12سالہ بچہ عدنان شہید ہو گئے ہیں ،پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد بھارتی بندقوں کو سانپ سونگھ گیا ۔

بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں یونس ، بسمہ ، بانو ، سحرش اور یاسر شامل ہیں ، زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ /اہم خبریں